ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:کروپاڑی عبدالجلیل قتل معاملہ :11ملزمان گرفتار :آئی جی پی شیکھرن

منگلورو:کروپاڑی عبدالجلیل قتل معاملہ :11ملزمان گرفتار :آئی جی پی شیکھرن

Sat, 29 Apr 2017 21:23:47    S.O. News Service

منگلورو:29/اپریل(ایس اؤنیوز) کروپاڑی گرام پنچایت کے نائب صدر عبدالجلیل قتل معاملے کو لے کر 11ملزموں کی گرفتاری کی جانکاری مغربی زون کے آئی جی پی ہری شیکھرن نے دی۔

شہر میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے آئی جی پی نے بتایا کہ عبدالجلیل قتل معاملے میں انڈرورلڈ ڈان وکیّ شٹی ملوث ہے ، جس کی تلاش اور گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم کی تشکیل دی گئی ہے، اس کی ہرتلاش ہر حال میں کریں گے اور وکی شٹی کے خلاف کوکا قانون جاری کرنے کی تیاری میں پولس جٹی رہنے کی بات کہی۔

قتل معاملے کے ملزموں کو راجیش نایک، نرسمہا شٹی ، پرجول ، پشپ راج، سچن ، روشن، ستیش رائی اور دیگر ملزموں کو تلاش کرکے گرفتار کیا گیا ہے اور گرفتار شدگان سے قتل کے لئے استعمال کئے گئے ہتھیار ، دو موٹربائک، تلوار اور ایک اومنی کار ضبط کرلینے کی آئی جی پی نے جانکاری دی۔ قتل معاملے کے کلیدی ملزم کروپاڑی متنڈکا بیت منے کے مکین (جو فی الحال کنیان میں شامیانے کی دکان چلارہاہے)راجیش نایک اور نرسمہا عرف نرسمہا شٹی کو آج صبح میں اُڈپی سے گرفتار کیاگیا تھا۔ ان سے پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلا کہ قتل معاملے میں انڈرورلڈ ڈان وکی شٹی عرف بال کرشنا شٹی نے قتل کی سازش رچی تھی ۔ معاملے کے دیگر ملزمان پتور تعلقہ بیرےپاڑی کے روشن ، کنیان کا ستیش رائی ، ویرکمبھا کا کیشوؤ، سورتکل کا پرشانت اور کنیان کا وچن کو بھی گرفتارکرنے کی جانکاری دی ۔


Share: